مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اترپردیش میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں بی جے پی کے رہنما نریندر مود پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام کو نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے نریندر مودی اپنی بیوی کو دھوکہ دے چکے ہیں اور وہ ہندوستانی عوام کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی جو وعدے کررہے ہیں انہیں کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پوری انتخابی مہم صرف ایک شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، بی جے پی کے موجودہ منشور میں کوئی نئی بات نہیں اور اس کا مقصد صرف اور صرف معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔
منموہن سنگھ
نریندر مودی وعدے پورے نہیں کرپائیں گے/جھوٹے وعدوں پر لوگ اعتماد نہ کریں
مہر نیوز/ 13 اپریل / 2014 ء :ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اترپردیش میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں بی جے پی کے رہنما نریندر مود پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام کو نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے نریندر مودی اپنی بیوی کو دھوکہ دے چکے ہیں اور وہ ہندوستانی عوام کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔
News ID 1835044
آپ کا تبصرہ